ہوشیار خبردار…حکومت کی جانب سے 200 یونٹ تک کا ریلیف ختم، بجلی ٹیرف میں کتنا اضافہ ہوگا؟ پتا چل گیا
100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.11 روپے بڑھ کر 23.59 روپے ' اور 101سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ کا ٹیرف7.12 روپے بڑھ کر 30.07 روپے ہوجائیگا
اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف 30 ستمبر سے ختم ہو جائے گا جس کے بعد بجلی ٹیرف میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم اکتوبرسے ماہانہ200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائیگا۔ ذرائع نے بتایاکہ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.11 روپے بڑھ کر 23.59 روپے ہوجائے گا اور 101سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ کا ٹیرف7.12 روپے بڑھ کر 30.07 روپے ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہیگا، ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے بڑھ کر 11.69 روپے ہوجائے گا اور 101سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھ کر14.16 روپے ہوجائیگا۔ وفاقی حکومت نے 50 ارب سبسڈی سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی قیمت میں اضافہ 3 ماہ کیلئے روکا تھا۔ وفاقی حکومت نے جولائی 2024 میں بجلی کابنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا لیکن حکومت نے اضافے سے ماہانہ200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے استثنیٰ دیا تھا۔