پاکستان

ہوشیار خبردار! محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آندھی اور بارشوں کی نئی پیشگوئی کر دی

آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور(ویب ڈیسک) ہوشیار خبردار! محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آندھی اور بارشوں کی نئی پیشگوئی کر دی ، جس کے بعد ملک بھر میں گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسی خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button