ہوشیار خبردار! مون سون کا اگلا سپیل کتنا خطرناک ہوگا؟ دنگ کر دینے والی خبر آگئی
مون سون کا اگلا اسپیل 31 جولائی تا 6 اگست جاری رہے گا جس میں فلیش اور اربن فلڈنگ سمیت لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ہوشیار خبردار! مون سون کو اگلا سپیل کتنا خطرناک ہو گیا ؟ عوام کو دنگ اور چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیرصدارت ہوا جس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال ، ریسکیو و ریلیف آپریشن، فلیش فلڈنگ کی وجہ سے سڑکوں اور پلوں کی بحالی سمیت ڈیمز اور دریاں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا اور منگلا اپنی گنجائش سے 70 فیصد سے زائد بھر چکے ہیں، بھارتی ڈیمز پونگ اور تھین بھی مکمل طور پر بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت دریائے راوی میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اگلا مون سون اسپیل 31 جولائی تا 6 اگست جاری رہے گا، اگلے مون سون اسپیل میں فلیش اور اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا جب کہ موسلادھار بارشوں سے دریاں میں پانی کے بہا میں اضافے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مواصلاتی نظام کی بحالی تیز کرنے اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مون سون کے ممکنہ اثرات سے بچا کے لیے عوامی آگاہی مہم جاری رکھنے، متعلقہ اداروں کو دریاں اور بھارتی ڈیمز میں پانی کے اخراج کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔