پاکستان

ہوشیار خبردار ……48سال بعد ماہ اگست میں بحیرہ عرب میں کیا تبدیلی ہوئی؟

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا نام اسنی رکھا گیا ہے، سمندری طوفان سے کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں: محکمہ موسمیات

کراچی (کھوج نیوز) ہوشیار خبردار ………… 48 سال بعد ماہ اگست میں بحیرہ عرب میں کونسا سمندری طوفان تشکیل پا گیا ہے اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا نام اسنی رکھا گیا ہے، سمندری طوفان سے کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماضی میں بننے والے ان سمندری طوفانوں میں سے کسی کو نام نہیں دیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 1976ء کے بعد اب اگست میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل ہوا ہے، 1944، 1964 اور 1976 میں اگست میں سمندری طوفان بنا تھا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات میر صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ سائیکلون آئندہ کچھ گھنٹوں میں سمندری طوفان بنے گا، سائیکلون اسنی بحیرہ عرب میں شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ انہوں نے بتایاکہ جنوب میں کراچی اورگوادر کے نزدیک سمندرکے قریب کل سائیکلون بناہے، سائیکلون کا نام اسنی ہے، عام طور پرسائیکلون سمندر سے خشک زمین کی طرف بڑھتا ہے مگر یہ سائیکلون زمین سے سمندر کی طرف سے گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button