پاکستان

اختلافات شدت اختیار کر گئے, بشری بی بی عمران خان اور زمان پارک کو چھوڑ کر گلبرگ منتقل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چند صحافیوں کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی میں علیحدگی ہوچکی ہے، سابق خاتون اول زمان پارک سے گلبرگ منتقل ہوچکی ہیں. آزاد ذرائع سے ان دعووں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اینکر پرسن کرن ناز نے اپنے ایک ٹویٹ میں نام لیے بغیر کہا ” اللہ کرے یہ خبر غلط ہو لیکن کنفرم ذرائع سے اطلاعات آرہی ہیں کہ کچھ دنوں میں خلع کی درخواست دائر ہونے والی ہے۔عام تاثر ہے کہ جن کی وجہ سے بہت اہم لوگ دور ہوگئے۔برے حالات میں وہ خود چھوڑنے والوں کی صفِّ اول میں کھڑی ہوئی ہیں۔انگوٹھی کا انگلی میں نہ ہونا بھی نشانی کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔”

دوسری جانب ڈان نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافی ثناء اللہ خان نے کرن ناز کو اس خبر پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے. انہوں نے کہا” جب نیوز اینکرز بھی اپنے آپ کو صحافی سمجھنے لگیں تو پھر اس قسم کی خبریں مارکیٹ میں آنے لگتی ہیں وہ بھی کنفرم ذرائع سے۔”

ایک اور صحافی عون شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ بشری بی بی اور عمران خان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،ذرائع کا دعوی ہے کہ بشریٰ بی بی زمان پارک والا گھر چھوڑ کر گلبرگ چلی گئیں ہیں ، عمران اور بشری بی بی کے مابین نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد واپسی پر لاہور کے قریب گاڑی میں تلخ کلامی ہوئی تھی ، معاملات کافی سنجیدہ شکل اختیار کر چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button