پاکستان

انتخابات کا معاملہ، عمران خان نے مذاکراتی ٹیم کو حکومت کیساتھ بات کرنے سے کیوں روکا؟

حکومت مذاکرات کی آڑ میں وقت گزارنا چاہ رہی ہے،ٹھوس ضمانت لیے بغیر دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹیم کو ہدایت

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو انتخابات سے متعلق حکومت کے ساتھ مزید بات چیت سے روک دیا ہے۔

تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بیک چینل پر بات چیت کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا موقف ہے کہ حکومت مذاکرات کی آڑ میں وقت گزارنا چاہ رہی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ حکومت سے ٹھوس ضمانت لیے بغیر دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔ عمران خان نے پارٹی کی قیادت کو لاہور ، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں کل ہونے والی عوامی ریلیوں کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔تحریک انصاف اسلام آباد کی درخواست پر انتظامیہ نے تاحال کل کی ریلی کی اجازت نہیں دی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نہ بھی ملی تو لاہور ،پشاور اور راولپنڈی کی طرح اسلام آباد میں بھی ہر صورت ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button