پاکستان

جنرل باجوہ بھی قانون کی گرفت میں آگئے،گرفتاری کا امکان

عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہلِ خانہ کے ڈیٹا لیک کیس میں پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (کھوج نیوز، این این آئی) جنرل باجوہ بھی قانون کی گرفت میں آگئے،گرفتاری کا امکان ‘ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہلِ خانہ کے ڈیٹا لیک کیس میں پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت نے افواجِ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہلِ خانہ کے ایف بی آر ڈیٹا لیک کیس میں تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران کیس کے ملزمان ایف بی آر ملازمین شہزاد نیاز، ارشد علی اور عدیل اشرف عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کا چالان پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے تفتیشی افسر کو کہا کہ چالان جمع کروایا جائے تاکہ کیس کا ٹرائل شروع ہو سکے۔عدالت نے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے اور تینوں ایف بی آر ملازمین کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

شیخ رشید کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا ؟ بھتیجے شیخ راشد شفیق نے چونکا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button