پاکستان

جی ایچ کیو پر حملہ، شر پسند عناصر کونسے پی ٹی آئی کارکنوں سے رابطے میں تھے؟ بڑی خبر

پی ٹی آئی کے 6 مقامی رہنماؤں کی فون کالز کا ریکارڈ حاصل ' ان کا مقامی رہنمائوں کا 88 سر پسند وں سے رابطہ تھا: تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ

راولپنڈی(ماینٹرنگ ڈیسک) جی ایچ کیو پر حملہ، شر پسند عناصر کونسے پی ٹی آئی کارکنوں سے رابطے میں تھے؟ بڑی خبر آگئی، 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے پی ٹی آئی کے 6 مقامی رہنماؤں کی فون کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ88 شرپسند پی ٹی آئی کے 6 مقامی رہنماں سے رابطے میں رہے،فون کالز ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے واثق قیوم عباسی نے 8 بار اور اجمل صابر راجہ نے7بار رابطہ کیا۔ فون کالز ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما طارق محمود مرتضی نے 9 اور راجہ عثمان ٹائیگر نے 6 بار شرپسند عناصر سے رابطہ کیا، راجہ راشد حفیظ نے2بار اور عمر تنویر بٹ نے شرپسندعناصر سے 3 دفعہ رابطہ کیا۔ جی ایچ کیو پرحملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ9 مئی کو تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button