پاکستان

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم ہنگامی اجلاس طلب مگر کیوں؟

اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر طلب کیا گیاجو 26 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس3 سے 4 دن جاری رہ سکتا ہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن) جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم ہنگامی اجلاس طلب مگر کیوں؟ جے یو آئی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم ہنگامی اجلاس کل بدھ کو ہوگا جس میںاہم فیصلے متوقع ہیں۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر طلب کیا گیاجو 26 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس3 سے 4 دن جاری رہ سکتا ہے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص عدالتی سطح پر پیدا کردہ بحران کے عوامل پر تفصیلی غور وخوض ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ حالات کے حوالے سے مضبوط جماعتی موقف کا تعین کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میںخیبر پختون خوا بشمول فاٹا مرجر ایریا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں مفتی عبد الشکور صاحب کو خراج عقیدت اور ان کی شہادت کے واقعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button