پاکستان

حج کوٹہ واپس ہوا تو کیا مسائل پیدا ہوں گے؟ فرید پراچہ نے چونکا دیا

پرائیویٹ حج گروپوں پر سے بھی زرمبادلہ کے ڈرافٹ منگوانے کی پابندی ختم کی جائے تاکہ پاکستان سے حجاج کرام کوٹا کے مطابق حج کر سکیں

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ فریضہ حج کی بجا آوری کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی حکومت کی دینی ،آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ،سعودی عرب حکومت کو کوٹا واپس کرنے کی بجائے حکومت اس سال حج کا ارادہ رکھنے والے تمام عازمین حج کو زرمبادلہ فراہم کرے ۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج گروپوں پر سے بھی زرمبادلہ کے ڈرافٹ منگوانے کی پابندی ختم کی جائے تاکہ پاکستان سے حجاج کرام کوٹا کے مطابق حج کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ کوٹے کی واپسی سے آئندہ سال مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور آئندہ کوٹا محدود بھی ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اللے تللے اور بڑی بڑی گاڑیوں کے لیے فارن کرنسی میں پٹرول کی در آمد ختم کریں اور حاجیوں کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button