پاکستان

حکمران اتحادکا تحریک انصاف اور عمران خان سے بات چیت کرنے سےانکار

ملک میں انتخابات کاراستہ نکلے گا لیکن اب انہیں پتا چلا کہ الیکشن تو پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بھی

اسلام آباد (کھوج نیوز ) عمران خان سمجھتے تھے کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کریں گے تو پورے ملک میں انتخابات کاراستہ نکلے گا لیکن اب انہیں پتا چلا کہ الیکشن تو پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بھی نہیں ہو رہے۔ اوپر سے نگراں حکومتیں خصوصا پنجاب کی حکومت تو تحریک انصاف کو سانس لینے کا موقع ہی نہیں دے رہی اور ایسے لگ رہا ہے کہ وہ عمران خان کی سب سے بڑی سیاسی مخالف ہے۔ پہلے عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے بات کرنے کو تیار نہ تھے لیکن اب تحریک انصاف بات چیت کے لئے ترس رہی ہے لیکن اب حکمراں اتحاد، خان سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ اس مشکل سے کیسے نکلیں گے اس کا کسی کو کوئی اندازہ نہیں۔

مخالفین کا صرف ایک یوٹرن ،عمران خان کی سیاسی زندگی کا ڈیتھ وارنٹ بن چکا ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button