پاکستان

دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اس دن کے منانے کا مقصداپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کی جان بچانے والے فائر فائٹرز کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالمی دن 4 مئی کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصداپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کی جان بچانے والے فائر فائٹرز کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںعمارتوں کو لگی آگ بجھانے کے فرضی مظاہرے اور ریسکیو 1122کے زیر اہتمام فلیگ مارچ پیش کیے جائیں گے جبکہ مقررین اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار حقیقی ہیروز فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت بیان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button