پاکستان

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی ایک اور شرمناک ریکارڈنگ کا دعویٰ کر دیا

چند لوگوں کو زمان پارک میں تربیت دی گئی، یہ شخص کہتا تھا کہ اس کا گرفتار ہونا ریڈ لائن ہے، یہ شخص کہتا تھا اس کو گرفتار کیا گیا تو ریاست کو تہس نہس کر دیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی ایسی گفتگو موجود ہے کہ شاید عدالت کو بھی کہنا پڑے کہ اسے ان کیمرہ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پی ٹی وی پر حملہ کس نے کیا تھا؟ کس نے 2014 میں ریاست کے خلاف نافرمانی کی تحریک کی بات کی تھی؟ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے اب کی بار زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی، چند لوگوں کو زمان پارک میں تربیت دی گئی، یہ شخص کہتا تھا کہ اس کا گرفتار ہونا ریڈ لائن ہے، یہ شخص کہتا تھا اس کو گرفتار کیا گیا تو ریاست کو تہس نہس کر دیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو موجود ہے، 9 مئی کے واقعات کے ماسٹرمائند چیئرمین تحریک انصاف ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ایسی گفتگو موجود ہے کہ شاید عدالت کو بھی کہنا پڑے کہ ان کیمرہ کر دیں۔ ان کا کہنا تھا یہ کہتے ہیں ان کے ساتھ سیاسی ورکر کے طور پر برتا کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہو گا، ان لوگوں نے لائن کراس کر دی، اب یہ سیاسی اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، ان لوگوں کے تانے بانے بیرونی قوتوں کے ساتھ ملتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button