پاکستان

زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کس نمبر پر آگیا؟ رپورٹ

زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کی تنزلی ' ایشائی ممالک میں پاکستان 108ویں نمبر پر، بنگلہ دیش 118 جبکہ بھارت کا 126 واں نمبر،رپورٹ

جارجیا (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) دنیا بھر میں زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کی 3 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان 108 ویں نمبر پر آگیا۔جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ریاضی اور شماریات کے شعبے کے زیر اہتمام ‘ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس’ نامی ٹوئٹر اکائونٹ کی جانب سے حال ہی میں زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

فہرست میں فِن لینڈ سب سے زیادہ خوش رہنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں ڈینمارک دوسرے، آئیس لینڈ تیسرے جبکہ اسرائیل کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پانچویں نمبر پر نیدرلینڈز، چھٹے نمبر پر سویڈن اور نوروے کو ساتواں نمبر دیا گیا ہے۔ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش دونوں سے بہتر پوزیشن پر موجود ہے۔ بھارت کا 126 ویں جبکہ بنگلہ دیش 118ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کو فہرست میں 108ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button