پاکستان

سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کرلیا

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کیا جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا'اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، انٹر نیوز) سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کیا جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور چیئرمین ڈائس کے سامنے توہین عدالت نامنظور کے نعرے لگائے۔اسی دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا۔ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button