پاکستان

شیخ رشید کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا ؟ بھتیجے شیخ راشد شفیق نے چونکا دیا

73 سال کے شیخ رشید دل کے مریض ہیں اور کورونا سے بھی متاثر رہے ہیں' شیخ رشید کو دوائیں، کھانا اور کپڑے وغیرہ نہیں دینے دیے جارہے

پشاور (کھوج نیوز، این این آئی)شیخ رشید کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا ؟ بھتیجے شیخ راشد شفیق نے چونکا دیا ‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے بعد ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ویڈیو بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ 73 سال کے شیخ رشید دل کے مریض ہیں اور کورونا سے بھی متاثر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو دوائیں، کھانا اور کپڑے وغیرہ نہیں دینے دیے جارہے۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سے خاندان کو نہیں معلوم کہ شیخ رشید کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پر تھانہ مری میں ایک اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 تاریخ تک ہمیں ریلیف دیا تھا۔

سیلاب زدگان کیلئے آئے چاول بکنے کا انکشاف’ سندھ حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button