پاکستان

علیم خان کے گھر عشائیہ، جہانگیر ترین نے پارٹی کا باضابطہ اعلان کر دیا

علیم خان کے گھر عشائیہ میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنمائوں نے شرکت کی، پنجاب سے مرادراس، فیاض چوہان سمیت دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) علیم خان کے گھر عشائیہ، جہانگیر ترین نے پارٹی کا باضابطہ اعلان کر دیا ‘ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی اور استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماء عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔ سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔ پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فرودس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔ سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔ ترین گروپ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button