پاکستان

عمران خان شرابی اور کوکین کا کے عادی ، عبدالقادر پٹیل کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

عمران خان باتیں کیا کرتا ہے اور میڈیکل رپورٹوں سے کیا نکلتا ہے، پاکستان کے عوام اپنے بچوں کو اس کے حوالے نہ کریں: عبدالقادر پٹیل

کراچی(سٹاف رپورٹر، آن لائن، ماینٹرنگ ڈیسک) عمران خان شرابی اور کوکین کا کے عادی ، عبدالقادر پٹیل کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ‘ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ جمہوری حکومت میں ہر دستاویز پبلک دستاویز ہوتی ہے، گرفتاری کے بعد عمران خان کو پمز اسپتال لے جایا گیا تھا اور ان کے معائنے کیلئے پمز میں میڈیکل بورڈ بھی بنایا گیا تھا۔ان کے پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے، ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جن میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے، اب اس کا تناسب نہیں آتا ہم کسی حتمی نتیجے پر جائیں گے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران کی ذہنی حالت پر سوالیہ نشان ہے، ان کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں تھیں، رپورٹ میں ہے کہ جس آدمی کی دماغی حالت ٹھیک ہو ایسی حرکات نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر لگا کر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے، گوشت میں کوئی چوٹ آجائے تو کسی کو پلستر کرتے دیکھا ہے؟ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو جس راستے پر لگایا اس کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، کیا اسی شخص کو ڈیم والے جج نے صادق اور امین قرار دیا تھا؟ عمران خان باتیں کیا کرتا ہے اور میڈیکل رپورٹوں سے کیا نکلتا ہے، پاکستان کے عوام اپنے بچوں کو اس کے حوالے نہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ جن ڈاکٹرز نے عمران خان کی ٹانگ پر فریکچرکا لکھا ہے غلط پریکٹسیز کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک ڈاکیومنٹ ہے شائع کی جائے گی، عمران خان کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ آئے گی تو پھر پولیس کو بھجوائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button