پاکستان

عمران خان کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کی تیاری بھی مکمل

عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی' پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ، پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر، انٹر نیوز)عمران خان کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کی تیاری بھی مکمل ‘ گھر پر چھاپے کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورنے صدر پی ٹی آئی، سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گھر پر چھاپے کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج کر دی۔پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی میڈیکل بنیاد پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button