پاکستان

عمران خان گیڈر، امریکا کے پائوں پڑ گیا، مریم نواز تنقید کے نشتر چلا دیئے

قیادت کا فرق دیکھنا ہو تو 28 مئی 1998 دیکھو اور دوسری طرف 9 مئی 2023 دیکھو، 9 مئی کو ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا: مریم نواز

لاہور(لیڈی رپورٹر) عمران خان گیڈر، امریکا کے پائوں پڑ گیا، مریم نواز تنقید کے نشتر چلا دیئے 1998ء میں نواز شریف کی جگہ کوئی اور وزیراعظم ہوتا تو وہ ایٹمی دھماکے نہ کرتا، بالٹی میں منہ چھپا لیتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور لبرٹی چوک میں مسلم لیگ ن کی یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو سلام جس نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔تاریخ گواہ ہے کہ نوازشریف نے ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر چاغی میں ایٹمی دھماکے کیے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بین الاقوامی پابندیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا نیچے جھکنے نہیں دیا اور معیشت و قوم کو سنبھالا، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے ہی نہیں کیے بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیا۔75سالہ تاریخ میں ن لیگ کے منصوبے نکال دو تو کھنڈرات ہی بچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملک بنانے والے کو یاد رکھتے ہیں ، ملک میں آگ لگانے والے کو یاد نہیں کرتے ،اگر 1998 میں نواز شریف کی جگہ کوئی اور وزیراعظم ہوتا تو وہ ایٹمی دھماکے نہ کرتا، بالٹی میں منہ چھپا لیتا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قیادت کا فرق دیکھنا ہو تو 28 مئی 1998 دیکھو اور دوسری طرف 9 مئی 2023 دیکھو، 9 مئی کو ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button