پاکستان

غیر منصفانہ اور انتقامی فیصلے، مسلم لیگ کا عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، اب پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے، گزشتہ چار سال میں کیسے ملک تباہ ہوا، عوام کو بتایا جائے: مریم نواز

اسلام آباد(لیڈی رپورٹر، آن لائن )مسلم لیگ کی جانب سے نوازشریف کے خلاف غیر منصفانہ اور انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔عمران خان اور سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔

اس بات کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس میں کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمانوں کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں سہولت کاروں اور ان کے آلہ کار عمران خان کی کرپشن، بدعنوانیوں اور لوٹ مار کے حقائق لگی لپٹی رکھے بغیر سامنے لائیں ، اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔کسی ر عایت کے بغیر سچ قوم کو بتایا جائے، کرداروں اور ان کے کرتوت سامنے لائے جائیں، اجلاس میں اتفاق ہوا۔اجلاس میں پارٹی موقف اور اس کے بیان کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے حقائق عوام تک پہنچانے پر غور کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، اب پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے، گزشتہ چار سال میں کیسے ملک تباہ ہوا، عوام کو بتایا جائے،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے،بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ متصور ہوگا؟ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،ٹیرین، فارن فنڈنگ، توشہ خانہ مقدمات میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں، نوازشریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے گا،اگر انصاف ہے تو نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی جتنی شہادتیں آ رہی ہیں ابھی تک ترازو کے پلڑے برابر ہو جانے چاہئیں تھے،گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، عوام غریب ہوئے۔

مریم نواز نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ چار سال میں ایک کروڑ نوکری میں سے ایک نوکری اور 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر عوام کو نہیں دیا ۔10 نمبریوں کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ لوٹ مار کریں۔10 نکاتی ایجنڈا نہیں 10 جھوٹ بولے ہیں، یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے پھر دوہرایا جا رہا ہے،90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے بجائے پاکستان میں کرپشن 14 درجے مزید بڑھ گئی تھی۔

مفت آٹا پوائنٹ پر شدید بد نظمی دھکم پیل، ایک شخص زخمی ‘ 5خواتین بیہوش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button