پاکستان

فواد چوہدری سے جیل میں خفیہ ملاقات کس نے کی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

جیل میں اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟، ضمانت ہولینے دیں پھر بات کرتے ہیں،فواد چوہدری نے بیان داغ کر سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، انٹر نیوز) فواد چوہدری سے جیل میں خفیہ ملاقات کس نے کی؟ بڑی خبر سامنے آگئی ‘ پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے،جیل میں کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟، ضمانت ہولینے دیں پھر بات کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے، ہم جیل میں تھے،گرفتارتھے،نہیں پتا باہرکیا ہوا۔ایک سوال پر پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جیل میں اگر کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟،دوران گرفتاری کل فیملی سے رابطہ ہوا، کیس ہی مذاق ہے، یہاں سے نکلیں گے توکسی اور مقدمے میں گرفتارکرلیں گے، 8ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ہے۔ایک سوال کہ رویہ کیسا ہے، دباؤ ڈالا جارہا ہے؟ پر فواد چودھری نے کہا کہ ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button