پاکستان

مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، چیف جسٹس آف پاکستان کو لینے کے دینے پڑ گئے

وزیر داخلہ کا مبینہ آڈیو لیک پر چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ' گفتگو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے،رانا ثناء اللہ کا بڑا دعویٰ

فیصل آباد (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک نئی آڈیو منظرعام پر آئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو سے ہر پاکستانی کے ذہن میں تشویش ابھرتی ہے، کیا ملک کے فیصلے گھر والوں کے کہنے کے مطابق ہو رہے ہیں؟ گھریلو خواتین پارٹی کارکنوں کو غداری پر اکسائیں گی تو بات تو ہو گی، معزز جج صاحبان کے گھر والے اس طرح کی گفتگو میں ملوث ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ ملک میں گروپ بندی اور تقسیم پیدا کی جا رہی ہے، فیصلے ضد اور اناکی بنیاد پر ہو رہے ہیں، معزز جج صاحبان کے گھر والے اس طرح کی گفتگو میں ملوث ہیں؟، گفتگو کے نتائج پوری دنیا دیکھ رہی ہے، اس طرح کی گفتگو کے پوری قوم پر مضر اثرات پڑ رہے ہیں، اس گفتگو نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اس کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا پتا چلایا جائے کہ یہ گفتگو اصلی ہے یا نقلی؟، سامنے آنے والی گفتگو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، گفتگو درست ہے تو پھر اس پر پوچھ گچھ ہونی چاہیے، ملک میں گروپ بندی اور تقسیم پیدا کی جا رہی ہے، بابا رحمتے کی بھی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی، پرویز الہیٰ بھی گفتگو میں فیصلوں کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، آڈیو لیک میں چیف جسٹس کو فوری فیصلے کا کہا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button