پاکستان

مذاکراتی کمیٹی تشکیل ، ملک کی خاطر پیچھے ہٹنے کو تیار ہوں: عمران خان

اگر یہ مذاکراتی کمیٹی کو کہتے ہیں کہ وہ میرے بغیر ملک ٹھیک کر سکتے ہیں تو میں ملک کی بقاء کی خاطر پیچھے ہٹنے کو تیار ہوں، عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ میں ملک کی خاطر پیچھے ہٹنے کو تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتا ہوں اگر یہ کمیٹی کو کہتے ہیں کہ میرے بغیر ملک ٹھیک ہو جائے گا تو میں اپنے ملک پاکستان کی خاطر پیچھے ہٹنے کو تیار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلے بھی سانحہ 9 مئی کی مذمت کر چکا ہوں لیکن اس کے باوجود میرے کارکنوں کی بے جا گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ حکومت بے گناہ لوگوں کو بار بار گرفتار کر رہی ہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چلیں ٹھیک ہے آج ہم پر برا وقت ہے کل ان پر بھی برا وقت آسکتا ہے تب یہ کدھر جائیں گے اور اب کہاں ہے صحافتی برادری اور کہاں ہیں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اب کس کو نظر نہیں آ رہا ہے ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button