پاکستان

مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان؟

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی کے آرڈر منسوخ کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان؟مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا کچھ دیر بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ آج جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی کے آرڈر منسوخ کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے روز القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں متعدد مقامات پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اس دوران شرپسند کارکنوں نے ریاستی اور فوجی تنصیبات پر دھاوا بول دیا۔3 روز کے پرتشدد احتجاج کے دوران 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، اس دوران ریاست و فوجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا، ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی روز تک انٹرنیٹ معطل رکھا۔

بعد ازاں حکومت نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈان کیا جس میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔9 مئی کے بعد سے عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سمیت کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں، یہی نہیں متعدد کارکنان نے فوجی تنصیبات پر حملوں کے پیچھے عمران خان کی کئی پالیسیوں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ذیل میں اب تک چاروں صوبوں سے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے اہم پارٹی رہنماں اور سابق ارکان اسمبلی کی فہرست موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button