پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: تحریم الٰہی سمیت 9ملزمان کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع

سماعت پر چوہدری خاندان کے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی ، زارا الٰہی،احمدفاران ،مجاہد اسلام ،صیغم عباس سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد مکمل ہونے پر پیش ہوئے

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر نو ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔ سماعت پر چوہدری خاندان کے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی ، زارا الٰہی،احمدفاران ،مجاہد اسلام ،صیغم عباس،عتیق الرحمان،شجاع الدین سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی،درخواست موقف اختیارکیا گیا کہ راسخ الٰہی بخارمیں مبتلا ہیں عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے راسخ الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ڈیوٹی جج نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 18 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے مزید سماعت اٹھارہ مئی تک ملتوی کردی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button