پاکستان

نگران پنجاب حکومت نے کپاس کے کاشتکاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

نگران پنجاب حکومت نے کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کر دی' رقبے کا ٹارگٹ 50 لاکھ ایکڑ جبکہ پیداوار کا ٹارگٹ 82 لاکھ گانٹھ مقرر کیا گیا ہے

لاہور (کامرس رپورٹر، آن لائن)نگران پنجاب حکومت نے کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کر دی ہے، صوبہ بھر میں کپاس کی کاشت کے رقبے کا ٹارگٹ 50 لاکھ ایکڑ جبکہ پیداوار کا ٹارگٹ 82 لاکھ گانٹھ مقرر کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں کسانوں کو زرعی مداخل اور آسان قرضے دینے کی تجویز زیر غور آئی، نگران وزیراعلیٰ نے کسانوں کو زرعی مداخل اور آسان قرضوں کے حوالے سے پنجاب بنک سے تفصیلی پلان طلب کر لیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کپاس کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں، کپاس کے سرٹیفائیڈ بیج کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے، اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔انہوں نے کہا ناقص بیج اور جعلی پیسٹی سائیڈز بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کپاس کے اہداف حاصل کرنے والے کاشتکاروں، انتظامی افسران اور محکمہ زراعت کے عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کپاس کی کاشت کا رقبہ بڑھانے کیلئے بھرپور مہم بھی چلائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button