پاکستان

واہ جی واہ کیا بات ہے، سید ناصر حسین انسانوں کی بجائے ہتھنی پر مہربان

ہتھنی، مدھوبالا کیلئے 18 ایکڑ رقبے پر مشتمل سینچری بنائی جائے گی،وہاں پر مدھوبال کے علاوہ ملکہ اور سونیا کو بھی رکھا جائے گا: سید ناصر حسین شاہ

کراچی(نیوز رپورٹر، آن لائن)واہ جی واہ کیا بات ہے، سید ناصر حسین انسانوں کی بجائے ہتھنی پر مہربان’ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سفاری پارک میں چڑیا گھر سے منتقل کی جانے والی مدھوبالا کے لئے 18 ایکڑ رقبے پر مشتمل سینچری (Sanctuary) بنائی جائے گی جہاں ہتھنی مدھو بالا، ملکہ اور سونیا کو رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے ٹریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس سینچری (Sanctuary) میں لائبریری بھی قائم کی جائے گی اور شیڈز بھی بنائے جائیں گے اور پانی سمیت دیگر تمام ضروریات بھی مہیا کی جائے گی، انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے کہا کہ وہ سینچری (Sanctuary) کی تجویز منظوری کے لئے حکومت سندھ کو بھیجیں، یہ بات انہوں نے کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن، فورپاز ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیلی، قطرینا حسین، سبینہ دائود، ڈاکٹر جاوید میمن، ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب، اویس خان ایڈوکیٹ اور فورپاز کی ٹیم کے دیگر ممبران اور افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 20 ایکڑ رقبہ بڑے جانوروں کے لئے مختص کیا جائے گا، مدھو بالا کو 27 جون تک سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہتھنی مدھو بالا کی اسکیننگ کرلی گئی ہے جبکہ عالمی تنظیم فورپاز کے تعاون سے تین شیروں اور ایک ٹائیگر کی اسکیننگ بھی کی گئی ہے اور یہ عمل جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ فورپاز کی ٹیم کا بھرپور تعاون ہمیں حاصل ہے اور جانوروں کی صحت سے متعلق بلدیہ عظمیٰ کراچی انتہائی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت سندھ ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے ہمیں ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ فورپاز کی ٹیم نے جس طرح نور جہاں کے علاج کے سلسلے میں چڑیا گھر کی انتظامیہ سے تعاون کیا وہ قابل ستائش ہے، امید ہے کہ آئندہ بھی اس عالمی تنظیم کا تعاون ہمیں حاصل رہے گا تاکہ جانوروں کے بیمار ہونے کی صورت میں ان کا علاج بین الاقوامی سطح پر رائج طریقہ کار سے ہوسکے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مدھو بالا کی کراچی چڑیا گھر سے منتقلی عیدالاضحی سے قبل کردی جائے گی، ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا ہے، فورپاز کی ٹیم نے جو طریقہ کار اور معیار بتایا ہے اسی کے مطابق اس پر عمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جو سینچری (Sanctuary) مدھو بالا کے لئے بنائی جائے گی اسے ہتھنی نور جہاں کے نام سے موسوم کیا جائے گا، وزیر بلدیات نے کہا کہ سفاری پارک میں پہلے سے موجود ہتھنی سونیا اور ملکہ کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے اور ان کی بھی مکمل اسکیننگ کی جائے، اس موقع پر یہ طے پایا کہ ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس 4 مئی کو منعقد ہوگا جس میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button