پاکستان

وزیراعظم اور چوہدری شجاعت ملاقات میں کیا طے پایا؟ کھوج نیوز حقائق سامنے لے آیا

وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی اور آئندہ الیکشن اکٹھے لڑنے پر اتفاق بھی ہوا

لاہور(کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق)کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے جس میں الیکشن اکٹھے لڑنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چوہدری شجاعت سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ الیکشن اکٹھے لڑنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد قومی سیاست میں ایک نیا موڑ آگیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پوری جماعت ہل کر رہ گئی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے سینئر سیاستدانوں سے ملاقاتیں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ناصرف پنجاب بلکہ وفاق، کے پی کے اور باقی تمام صوبوں میں آئندہ الیکشن کے دوران ٹف ٹائم دینے کے بعد شکست سے دو چار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر رہنماء جہانگیر ترین اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں اکٹھے الیکشن لڑنے پر اتفاق کیا گیا تھا اور یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ چند روز میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button