پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو کیا پیغام دیا؟

دعا ہے کہ یہ عید امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہو،شہباز شریف کا سیاسی پارٹیوں کے قائدین ،چاروں وزرائے اعلیٰ ،گورنرز،سپیکر قومی اسمبلی کو فون ،عید کی مبارکباد دی

لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر 1444ھ کی مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے عیدکے روز اپنے تہنیتی ٹویٹ میں کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے پیاروں سے خوشیاں بانٹنے کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد معاشی طور پر کمزور لوگوں کو مت بھولیں،دعا ہے کہ یہ عید پاکستان اور عالم اسلام کیلئے امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہو۔آمین۔

دوسری جانب وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون کئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، بختاور اور آصفہ کے لئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپائو، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی کو بھی ٹیلی فون کئے اور عید کی مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان کو بھی کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی،بعد ازاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو چاروں صوبوں کے گورنروں کو ٹیلی فون کرکے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم آفس کی جابن سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد اور ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ادھروزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کو بھی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button