پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی منجھی ٹھک گئی؟ کوٹ لکھپت جیل بھی پہنچ گئے

شہباز شریف جیل کوٹ لکھپت پہنچ گئے، قیدیوں سے عید ملے ،سہولیات کا جائزہ' مختلف وارڈوں کا دوہ کیا ،سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کیں

لاہور(سٹاف رپورٹر، آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف عید کے روز جیل کوٹ لکھپت پہنچ گئے ،قیدیوں کے ساتھ عید ملے اوران سے گفتگو کی ،قیدی وزیر اعظم کو اپنے درمیان دیکھ کو خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جیل آمد کے موقع پر آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے،وزیراعظم شہباز شریف نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا ہسپتال کچن اور خواتین قیدیوں کا بیرک بھی گئے ،وزیراعظم نے جیل میں قیدیوں کے لییذاتی صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی یقینی فراہمی کی ہدایت دی،وزیر اعظم نے کہا کہ بیمار قیدیوں کے مناسب علاج معالجہ کیلئے اور ادویات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے،جیل میں قیدیوں کی ضمانت اور قانونی چارہ جوئی کے لیے مالی امداد کے منتظر قیدیوں کی امداد کا انتظام کیا جائے، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ اور حکمت عملی ایک ہفتہ میں ترتیب دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button