پاکستان

پاکستان میں سیلاب، ملیریا انفیکشن کیس میں کتنا اضافہ ہوا؟ چونکا دینے والی رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس 4گنابڑھ کر 16لاکھ ہوگئے ' ملاوی میں طوفانی بارشوں کے سبب ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ شدید موسمی اثرات سے پاکستان اور ملاوی میں ملیریا کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ میں روزانہ ایک ہزار افراد ملیریا کا شکار ہونے لگے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ پیٹر سینڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس 4گنابڑھ کر 16لاکھ ہوگئے ہیں۔پیٹر سینڈز کے مطابق ملاوی میں طوفانی بارشوں کے سبب ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بیان میں کہا گیا ہے رواں سال ملیریا کے عالمی دن پرخطرے کی گھنٹی بجانیک نے کا موقع ہے۔پیٹر سینڈز نے کہا ہیکہ ملیریا کی خراب ہوتی صورتحال ختم کرنے کے لیے ابھی کام کرنیکی ضرورت ہے، انہوں نے کہا پاکستان اور ملاوی میں بارش کے بعد بننے والے تالاب ملیریا کے مچھروں کی افزائش قکے لیے مثالی جگہ بن گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button