پاکستان

پی ٹی آئی نے آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کو جھوٹا قرار دیکر بڑا مطالبہ کر دیا

آئی ایس پی آر اعلامیہ زمینی صورتحال کے ادراک پر مبنی نہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین وقانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی،اعلامیہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، انٹر نیوز)پی ٹی آئی نے آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کو جھوٹا قرار دیکر بڑا مطالبہ کر دیا ‘ آئی ایس پی آرکے اعلامیے پر تحریک انصاف نے بھی وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز زمینی صورتحال کے ادراک پر مبنی نہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین وقانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوامی ردعمل بہت سے عوامل سے جڑا ہے، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی نے بھی تلخی پیدا کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے جمہوری جماعت ہے جو پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پر کار بند رہ کر مقاصد کے حصول پر یقین رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button