پاکستان

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، فردوس عاشق اعوان نے بھی گڈ بائے کہہ دیا

عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کیلئے زہر قاتل ، عمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، وہ لوگوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، فردوس عاشق اعوان نے بھی گڈ بائے کہہ دیا ‘ تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے، عمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، وہ لوگوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button