پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے عوام کو عید کی مبارکباد

ہم پرامن ماحول میں عید کا تہوار منا رہے ہیں، جو اپنے تمام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہیںاور ان کو سلام پیش کرتے ہیں،آئی ایس پی آر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آ ن لائن)مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد، پرامن ماحول میں عید شہداء اور غازیوں کی مرہون منت ہے کو سلام پیش کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد دی ہے، اپنے مشترکہ پیغام میں مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور عسکری قیادت نے یہ کہ "ہم پرامن ماحول میں عید کا تہوار منا رہے ہیں، جو اپنے تمام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہیں، تمام شہداء اور غازیوں کو مسلح افواج اور عسکری قیادت کا سلام، اپنے پیغام میں عسکری قیادت نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے، آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button