پاکستان

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستان کی شدید مذمت

ایسی نفرت انگیز کارروائیاں نسل پرستی پر مبنی ہیں، جان بوجھ کر ایسے فعل کا سرزد ہونا مْسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت، نسلی امتیاز، خوف کا عکاس ہے

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنی کارستانی سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی نفرت انگیز کارروائیاں نسل پرستی پر مبنی ہیں، جان بوجھ کر ایسے فعل کا سرزد ہونا مْسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت، نسلی امتیاز، خوف کا عکاس ہے، بار بار ایسا ہونا موثر قانونی حکمت عملی پر کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، اسلاموفوبیا پھیلانے والے قوانین کے پیچھے چھپتے، استثنی کے ساتھ نفرتیں پھیلاتے ہیں،آزادی اظہار کے حق کو کسی مذہب کے مقدس صحیفوں، ہستیوں کی جان بوجھ کر توہین کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، تمام ریاستوں سے عالمی انسانی حقوق قانون کے مطابق ذمہ داریوں اور فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسی مذموم حرکتوں کے وقوع پذیر ہونے کے خلاف قانونی رکاوٹ پیدا کرنا ناگزیر ہے، عالمی انسانی حقوق مشینری ایسی گھناؤنی کارروائیوں کے خلاف موثر آواز اٹھائے، مسلمانوں کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک، تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

غیر منصفانہ اور انتقامی فیصلے، مسلم لیگ کا عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button