پاکستان

ڈیجیٹل مردم شماری فیلڈ آپریشن کب تک مکمل ہوگا؟ احسن اقبال کا جھوٹ بے نقاب

صوبائی حکومتوں کو ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت جاری فیلڈ آپریشن کو 15مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، انٹر نیوز) ڈیجیٹل مردم شماری فیلڈ آپریشن کب تک مکمل ہوگا؟ احسن اقبال کا جھوٹ بے نقاب ‘ وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کو ڈیجیٹل مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 15مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

جاری اعلامیے کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق، چیف ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر، صوبائی چیف شماریات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کی جاری مشق پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومتوں کو ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت جاری فیلڈ آپریشن کو 15مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری پر کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے،ملک پہلے ہی بحران کا شکار ہے،پوری دنیا کی نظریں اس ڈیجیٹل مردم شماری پر ہیں۔مردم شماری کی رپورٹ کو حتمی منظوری کے لیے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیا جا ئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button