پاکستان

”کھوج نیوز ”بازی لے گیا ، جیلوں میں خواتین سے زیادتی کا الزام کی خبر پہلے ہی شائع کر دی گئی

عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم سے میٹنگ میں گرفتار خواتین سے جذباتی کمپیئن اور پولیس پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کی پلاننگ کی گئی تھی

لاہور(کھوج نیوز ڈیسک) ”کھوج نیوز ”بازی لے گیا ، عمران خان کا جیلوں میں خواتین سے زیادتی کا الزام لگانے کی پلاننگ کو آج سے 7 روز قبل ادارے نے پہلے ہی بے نقاب کر دیا تھا۔

واضخ رہے کہ کھوج نیوز نے چند روز قبل عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم سے میٹنگ میں کی گئی پلاننگ کی خبر شائع کر دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ گرفتار خواتین سے جذباتی کمپیئن اور پولیس پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ خبریں آرہی ہیں کہ خواتین سے جیلوں میں زیادتی ہوئی ہے، عدلیہ سوموٹو ایکشن لے اور خواتین کو رہا کرائے۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ شب ساڑھے 12 بجے رانا ثنا االہ نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کے بعد شک نہیں رہا ، ہمیں خبریں آرہی تھیں ان کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا، رانا ثناکی پریس کانفرنس نے خواتین سے غیرانسانی سلوک پرشبہات دورکردیے۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں خوف ہے خواتین رہاہوکربدسلوکی سے متعلق بتائیں گی یا انہیں خوف ہے کوئی ایسی چیزہوگئی ہے جو ان سے سنبھالی نہیں جارہی، اس وجہ سے ان کو ڈرہے کہ بات نکل آئی تو پہلے سے تیاری کرلیں۔ ان کا کہنا تھاکہ 25 مئی کو دروازے توڑکرگھروں میں گھسے، عورتوں کوبھی لے گئے، ہم اپنی خواتین، مردارکان اسمبلی سے ملے تو سب نے ایک ہی کہانی سنائی، یہ سب پلان کرکے خوف پھیلانے کے لئے کیاگیا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ خبریں آرہی ہیں کہ خواتین سے جیلوں میں زیادتی ہوئی ہے، عدلیہ سوموٹو ایکشن لے اور خواتین کو رہا کرائے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے لوگوں کو توڑ رہے ہیں جوکہہ رہے ہیں پی ٹی آئی چھوڑرہاہوں، ذرا ان سے بیٹھ کر پوچھیں کہ کیا جارہا ہے ان کے ساتھ؟ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ تمہاری فیملیز کو نہیں چھوڑیں گے، بزنس ختم کردیں گے، باہربیٹھے پاکستانی ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان کے رشتے داروں کوپاکستان میں پکڑلیتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ جمہوریت تو پاکستان میں ختم ہوچکی ہے، عدلیہ سے اپیل کررہا ہوں، آپ کو اسٹینڈ لینا پڑے گا، پہلے دن جب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا میں نے تو تب مذمت کی، جوڈیشل انکوائری کریں پتاتو چلائیں کس نے یہ جلا ؤگھیرا کیا ہے جنہوں نے کورکمانڈرکا گھر جلایا ان کے خلاف ایکشن لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button