پاکستان

ہوشیار خبردار، گرمی کی شدت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

وسطی اور بالائی سندھ گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جس دوران درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہ سکتاہے: محکمہ موسمیات

کراچی (سپیشل رپورٹر، انٹر نیوز) ہوشیار خبردار، گرمی کی شدت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی ‘ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ تین روز کراچی میں موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران کراچی میں موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔وسطی اور بالائی سندھ گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جس دوران درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہ سکتاہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جامشورو، دادو، قمبرشہدادکوٹ، شہید بے نظیر آباد، سکھر،گھوٹکی، لاڑکانہ،جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔جبکہ جامشورو، مٹیاری، ٹندو الہ یار، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button