پاکستان

یوم تکبیر پر نوازشریف کا لندن سے خطاب، کارکنوں کے لہو گرما گئے، بڑا اعلان

میری آرزو ہے پاکستان ہر شعبے میں ایٹمی طاقت بنے، ہمارے سبز پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے: نوازشریف کا خطاب

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم تکبیر پر نوازشریف کا لندن سے خطاب، کارکنوں کے لہو گرما گئے، بڑا اعلان کر دیا، ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لیے ہم پر دباؤ ڈالا گیا لیکن جو 28 مئی 1998 کو کیا وہ تھا ایبسولوٹلی ناٹ۔

تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر تقریب سے آڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ کسی بھی اندیشے کے بغیر متعلقہ افراد کو ایٹمی دھماکوں کی تیاری کی ہدایت کی، ہم پر کیسے کیسے دباؤ ڈالے گئے کیسی کیسی پیشکشیں کی گئیں، اللہ کے فضل وکرم سے آج کے دن پاکستان ساتویں ایٹمی طاقت بن کرابھرا، یہ ہے ایبسولیوٹلی ناٹ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کی آج سلور جوبلی ہے، 25 سال ہوگئے ہیں، ہمیں تاریخ کی بہت بڑی آزمائش کا سامنا تھا، ایک طرف ملک کا دفاع اور دوسری طرف اربوں ڈالر کی پیشکش تھی، ایک طرف بڑی طاقتوں کی دھمکیاں تھیں،کئی تو ناقابل برداشت تھیں، امتحان کی گھڑی میں اللہ نے ہمیں ہمت دی، درست فیصلہ کرنے کی توفیق دی۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، کسی کو میلی آنکھ سے دینے کی اجازت نہیں دے سکتے، خواہش تھی ساتویں معاشی طاقت بھی بنیں، افسوس سیکہنا پڑتا ہے کچھ لوگوں نے میری ٹانگیں کھینچنی شروع کردیں، نہ جانے ان لوگوں کو ملک سے کیا بیر ہے ہنستے بستے ملک کو خراب کر دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میری آرزو ہے پاکستان ہر شعبے میں ایٹمی طاقت بنے، ہمارے سبز پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے آج بے نقاب ہوگئے ہیں، اللہ نے یہ ملک ہمیں 9 مئی جیسے واقعات کیلیے نہیں عطاکیا، 9 مئی اور 28 مئی دو الگ الگ علامتیں ہیں، جو ہمیشہ رہیں گی، پاکستان کا بچہ بچہ 9 مئی سے نفرت اور 28 مئی سے محبت کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button