پاکستان

یو اے ای کے صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کیوںکیا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

موسم کی خرابی کے باعث دورہ پاکستان ملتوی' مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت طے تھی، دورہ ری شیڈول ہوگا، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (کھوج نیوز، این این آئی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو پیر کو پاکستان کے دورے پر پہنچنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صدر یو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت طے تھی۔دریں اثناء یو اے ای کی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوستی، تعاون اور مختلف شعبوں کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لیے محمد بن زاید النہیان نے پیر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنا تھا۔

قبل ازیں وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پیر کوایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ان کا استقبال کریں گے۔کہا گیا تھا کہ مطابق شیخ محمد بن زید النہیان کو جے ایف- 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ایئر بیس پہنچایا جائیگا، جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔بتایا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم ارکان معزز مہمان کا ایئر بیس پر استقبال کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ شیخ محمد بن زید النہیان کو افواج پاکستان کی جانب سے وزیراعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے ۔وفاقی دارالحکومت میں خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے گئے تھے ، اور اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ۔

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کب ہوں گے؟ فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button