پاکستان
11 برس بعد چین کے وزیراعظم کا دورہ پاکستان،تاریخ بھی منظرعام پر
وزیراعظم لی چیانگ اگلےماہ پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گےجس دوران وہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے
اسلام باد(کھوج نیوز)چین کےوزیراعظم لی چیانگ اگلےماہ پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گےجس دوران وہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی وزیراعظم پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے ،اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ان کی مصروفیات کا شیڈول طے کر لیا گیا ۔ 11 سال بعد یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کے دو پہلو ہیں، ایک تو یہ دوطرفہ سرکاری دورہ ہے تو دوسری طرف وہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی بھی کریں گے ،چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔