15 نومبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں اضافہ ہوگا یا کمی آئےگی؟
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا ہے اور اب خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)15 نومبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں اضافہ ہوگا یا کمی آئےگی؟ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا ہے اور اب خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے، برنٹ خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، اکتوبر میں خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر 20 دنوں میں 275 سے بڑھ کر 287.2 روپے ہو گئی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں زیادہ کمی اور ڈالر کی قدر میں قدرے اضافے کے پیش نظر تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں کچھ کمی کے بعد ایسا نظر آتا ہے کہ 15 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہوا بھی تو معمولی سا ہوگا، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزارت خزانہ 15 نومبر کو کرے گی۔