پاکستان

190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس،بشریٰ بی بی نے نیب سے کیا درخواست کی؟

،سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت کرلی

راولپنڈی(کھوج نیوز)190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس،بشریٰ بی بی نے نیب سے کیا درخواست کی؟تفصیلات سامنے آگئیں،سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، بشریٰ بی بی نے نیب سے آئندہ ہفتے نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی۔

بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم پنجوتھا کے ذریعے نیب کو خط لکھا،بشریٰ بی بی  کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ آج ڈھائی بجے نیب دفتر پیش ہونے کیلئے 3نومبر کو نوٹس جاری کیاگیا،چندوجوہات کے باعث آج نیب دفتر پیش نہیں ہو سکتی،نیب پیشی سے متعلق التوا کی درخواست ہے،قانون کی بالادستی کیلئے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں،نیب کی تحقیقات کی اہمیت کو سمجھتی ہوں، آئندہ ہفتے پیشی مقرر کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button