پاکستان

190ملین پائونڈریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی طلب

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا اور وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پرجرح مکمل کرلی

راولپنڈی (کھوج نیوز) 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں آخری گواہ پر جراح مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342کے بیان کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشری بی بی بھی عدالت پیشی کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا اور وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پرجرح مکمل کرلی۔ بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے ریفرنس کے آخری گواہ پرجرح مکمل کی، ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسرعمرندیم پروکلا صفائی نے جرح میں 3 ماہ لگائے اور 37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بلآخر جرح مکمل کرلی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھاکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔ بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کے342 کے بیان کیلئے 8 نومبرکی تاریخ مقرر کردی گئی اور 8 نومبرکوبانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کو 342 کے بیان کے سوالنامے دیے جائیں گے۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرسماعت 8 نومبرتک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button