پاکستان
190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کی حتمی تاریخ آگئی، عمران خان کو کتنی سزا ملے گی؟ حقائق سامنے آگئے
190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس کیس میں نیب آرڈیننس کے مطابق عمر قید یعنی 14سال قید کی سزا ہونے کا امکان ہے
اسلام آباد( کھوج نیوز) 190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس کیس میں کتنی سزا ملے گی؟ اس حوالے سے حقائق سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ مکمل ہو چکا ہے اور باقاعدہ لکھا بھی جا چکا ہے اور اب اس کیس کا فیصلہ 13جنوری کو ہی سنایا جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کو اس کیس میں لمبی سزا ہوگی کیونکہ جو نیب آرڈیننس ہے اس میں جو سب سے بڑی اور لمبی سزا ہوتی ہے وہ عمر قید یعنی 14سال کی ہوتی ہے۔