190ملین پانڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت مسترد
۔احتساب عدالت کےجج ناصرجاوید رانہ نےاڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نےوکلا صفائی کو کل نیب تفتیشی افیسرپرجرح کرنےکا حکم دے دیا
راولپنڈی (کھوج نیوز)احتساب عدالت نے 190ملین پانڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت مستردکردی۔احتساب عدالت کےجج ناصرجاوید رانہ نےاڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نےوکلا صفائی کو کل نیب تفتیشی افیسرپرجرح کرنےکا حکم دے دیا۔ بشری بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ ریفرنس کے فیصلے پر سنایا جائےگا۔واضح رہےکہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 190 ملین پانڈ ریفرنس میں دائربریت کی درخواست دائر کررکھی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نیب ترامیم سےمتعلق عدالت عظمی کےفیصلے کےبعد 190 ملین پانڈ ریفرنس میں ریلیف کےخواہشمند تھے۔
درخواست میں عدالت سےاستدعا کی گئی کہ نیب کی حالیہ ترامیم عدالت نےدرست قرار دے دی ہیں جس کےتحت کابینہ کےتمام فیصلوں کو استثنی مل گیا ہےلہذا درخواست گزارکو اس ریفرنس سےبری کیا جائے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سےموقف اختیارکیا گیا کہ نیب ترامیم کےمطابق سیکشن 4 کےتحت کابینہ کےفیصلوں کو استثنی حاصل ہےاورنیب ترامیم کےتحت درخواست گزار کےلئےسزا کا کوئی امکان نہیں اس لئےریفرنس کی کارروائی ایک دن بھی جاری رکھنا قانونی عمل کا غلط استعمال ہوگا۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ درخواست گزار اور اس کی اہلیہ نے القادر ٹرسٹ سے کوئی مالی فوائد نہیں لیے اور استغاثہ کے گواہوں نے بھی بتایا کہ ہمارا مالی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں جبکہ استغاثہ تاحال الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب ترامیم سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد 190 ملین پانڈ ریفرنس بنتاہی نہیں، عدالت عظمی کا فیصلہ آنے کے بعد درخواست گزار بری ہونے کا حق دار ہے لہذا بریت کی درخواست منظور کی جائے۔