190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ محفوظ
احتساب عدالت نےبشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کےحتمی فیصلےتک محفوظ کرلیا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کےحتمی فیصلے کےدن سنایا جائےگا
راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف کےخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی، احتساب عدالت نےبشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کےحتمی فیصلےتک محفوظ کرلیا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کےحتمی فیصلے کےدن سنایا جائےگا۔
کیس کی سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا،نیب کےپراسیکیوٹر جنرل سردارمظفرعباسی اورامجد پرویزٹیم کےہمراہ پیش ہوئے،جبکہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےوکلاء ظہیرعباس چوہدری اورعثمان گل بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر پر وکلاء صفائی نے جرح کی، وکلاء صفائی 7 ستمبر کو میاں عمر ندیم پر مزید جرح کریں گے۔ ریفرنس پر سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔