پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت،پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ،عمران خان کیا کرتے رہے؟

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں

راولپنڈی(کھوج نیوز) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت،پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ،عمران خان کیا کرتے رہے؟رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ ریفرنس کے گواہ سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی پرویز خٹک کے بیان پر مسلسل مسکراتے رہے۔ آج کی سماعت کے دوران ایک گواہ پر جرح مکمل کی گئی جبکہ 1 گواہ کا بیان قلم بند ہوا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button