پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس،بریت کی درخواست مسترد کرنےکا فیصلہ چیلنج

عمران خان اوربشریٰ بی بی نےکیس کا ٹرائل روکنےکی بھی استدعا کرتےہوئےحکم امتناع کی متفرق درخواست بھی دائرکردی

 اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔ بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے درخواست دائر کی جس میں احتساب عدالت کا 9 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جواحتساب عدالت نےنہیں دی اور ایسے کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔ عمران خان اوربشریٰ بی بی نے کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے حکم امتناع کی متفرق درخواست بھی دائر کر دی۔ متفرق درخواست میں موقف دیا کہ بریت کی درخواست پر فیصلے تک احتساب عدالت میں ٹرائل روکا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button